پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

آپ کے گھر میں جو دودھ استعمال ہو رہا ہے وہ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ؟ جاننے کا آسان طریقہ استعمال کریں

datetime 23  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ صحت کے لیے بہت فائدہ مند مشروب مگر اس صورت میں اگر وہ خالص ہو، اس میں ملاوٹ نہ صرف معیار ناقص کرتی ہے بلکہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ڈیٹرجنٹ، یوریا،

سینیتھک ملک اور مختلف کیمیکلز کو ملایا جاسکتا ہے۔ان میں سے بیشتر کیمیکلز دودھ میں شامل ہونے کے بعد طویل المعیاد بنیادوں پر صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔اگر دودھ میں ڈیٹرجنٹ ملا ہوا ہو تو وہ فوڈ پوائزننگ اور معدے کی دیگر پچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جبکہ دیگر کیمیکلز سے امراض قلب، کینسر اور جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تاہم دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ، اس کو جانچنے کے کئی طریقے موجود ہیں۔دودھ کے خالص اور ملاوٹ شدہ ہونے میں فرق معلوم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کسی کالے یا گہرے رنگ کے ہموار برتن پر چمچ کے ساتھ دودھ کے چند قطرے ایک ہی جگہ پر انڈیلیں ، اور برتن کو ایک جانب جھکائیں اگر دودھ کے یہ چند قطرے اپنی جگہ چھوڑتے ہوئے اپنے پیچھے ایک سفید اور مسلسل لکیر چھوڑیں تو یہ دودھ خالص اور ملاوٹ سے پاک ہے لیکن اگر یہ دودھ کے چند قطرے اپنی جگہ چھوڑتے ہوئے کوئی لکیر نہ بنائیں اور نہ ہی اپنے پیچھے کوئی نشان چھوڑیں بلکہ پانی کی ایک لکیر باقی رہ جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…