اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

دانت کی تکلیف سے نجات بس ایک چھوٹی سی چیز کی دوری پر

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) انسانی جسم کی ساخت کچھ ایسی ہے کہ جسم کا ایک بھی حصہ اگر تکلیف میں ہو تو پورا جسم تکلیف میں محسوس ہوتا ہے اسی طرح دانت میں درد ہوجائے تو ہمیں کافی مشکل ہوتی ہے اور ہم کئی طرح کی ادویات کا استعمال کرنے لگتے ہیں

لیکن اگر آپ کے دانت میں تکلیف ہوتو ذیل میں بتایا گیا قدرتی نسخہ ضرور آزمائیں۔2006ءمیں Journal of Dentistryمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گھر پر بنایا ہوالونگ کا تیل یا جیل benzocaine 20%کی طرح کی طاقتور اور سائیڈ افیکٹ سے پاک ہے۔اس کے استعمال سے دانت کی درد ٹھیک ہوجاتی ہے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لونگ کا تیل انٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جس کی وجہ سے سوزش میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے ،دانت کا فنگس بھی ٹھیک ہوتا ہے اور ساتھ ہی درد میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔لونگ کے تیل کو استعمال کا طریقہیاد رہے کہ لونگ کا تیل بہت زیادہ تیز ہوتا ہے جس کی وجہ سے منہ کی حساس جلد پر بہت زیادہ چبھن ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے زیتون کے تیل میں ملاکر استعمال کیا جائے۔ایک چمچ لونگ کا تیل لیں اور اس میں دو چمچ زیتون کا تیل ڈالیں۔اب اس محلول کو پہلے اپنے ہاتھ کی جلد پر لگائیں اور اگر چبھن کم ہوتو اسے پھر اس دانت پر روئی کی مدد سے لگائیں جس میں درد ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…