جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قرآن مجید کی وہ آیت جو بانجھ خواتین کو ضرور پڑھنی چاہیے

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اللہ تعالیٰ نے اپنی کلام یعنی قرآن مجید میں اخروی کیساتھ ساتھ دنیا مسائل کا حل بھی پیش کردیا ہے اوراگر کوئی عورت بانجھ پن کے مرض میں مبتلاء4 ہوتواسے چاہیے کہ سورۃ الرحمن کی تلاوت کرے ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو یہ عارضہ دور ہوجائے گا۔

بانجھ پن کے مرض سے نجات:اگر کسی عورت کو بانجھ پن کا عارضہ لاحق ہو تو وہ ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ درود پاک پڑھے پھر 21مرتبہ یا باری المصور پڑھے، اس کے بعد ایک بار سورہ رحمن اور 11 مرتبہ درود پاک کا ورد کرے۔روزنامہ امت کے مطابق یہ وظیفہ معمول بنانے سے انشاء4 اللہ جلد ہی اس کی امید برآئے گی ،اولاد ہوجائے گی اور حمل قرار پائے گا۔ بانجھ پن کے عارضہ کو دور کرنے کے لئے یہ عمل اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔
کان درد دور:اگر کسی کے کان میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ وہ سات دن تک فجر کی نماز کے بعد اول 21 مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 700 مرتبہ ’’یا رحمن‘‘ کا ورد کرے، اس کے بعد پھر 21 مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے اوپر پھونک مار کر ہاتھوں پر دم کرے اور دم کئے ہوئے ہاتھ اپنے کانوں پر پھیرے، حق تعالیٰ نے چاہا تو کان کا درد جاتا رہے گا۔

تھکاوٹ ختم :تمام دن کام کاج کی وجہ سے اگر تھکاوٹ ہوجائے تو رات کو سونے سے پہلے اول سات مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر 33 مرتبہ ’’یارحمن‘‘ کا وردکریں، اس کے بعد پھر سات مرتبہ درود پاک پڑھے اور اپنے جسم پر پھونک مارے۔ حق تعالیٰ نے چاہا تو تھکاوٹ دور ہوجائے گی اور صبح اٹھتے وقت تھکاوٹ محسوس نہ ہوگی۔

نسیان کے مرض سے نجات:اس بیماری میں حافظہ کمزورہوجاتاہے، کوئی بات بھی یاد نہیں رہتی۔ یہ ایک ایسا عارضہ ہے، جس میں مبتلا ہونے والا بعض اوقات لوگوں میں بہت شرمندگی اٹھاتا ہے۔مرض نسیان کو دور کرنے کے لئے ایک شافی علاج یہ ہے کہ سورہ رحمن باوضو حالت میں چینی کی پلیٹ پر زعفران ملے عرق گلاب سے لکھیں اور آپ زم زم سے دھو کر شہد ملائیں اور مریض کو ہر روز پلائیں۔ بہت جلد شفا ہوگی۔

آفات و بلیات:آفات و بلیات سے محفوظ رہنے کے لئے جب نئے مہینے کا چاند نکلے تو پہلی رات کا چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگے اور پھر باوضو حالت میں ہی ایک بار سورہ رحمن پڑھے پھر 11 مرتبہ درود پاک پڑھے اور پھر دعامانگے۔رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورے مہینے میں آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا اور کسی قسم کی مصیبت میں مبتلا نہ ہوگا، ہر ماہ کا چاند دیکھ کر ایسا ہی کرے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…