پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وہ جسمانی حالت جس میں آپ کو پانی بالکل نہیں پینا چاہئے، ماہرین نے خبردار کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانی پینا ایک اچھی عادت ہے اور گرمیوں میں تو خاص طور پر زیادہ پانی پینا چاہیے لیکن بعض اوقات زیادہ پانی انسان کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان بھی پہنچادیتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس وقت زیادہ پانی نہیں پینا چاہیے۔

زیادہ پانی پی رکھا ہو:اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم بہت زیادہ پانی پی چکے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی مزید پانی پیتے ہیں۔اکثر اتھلیٹ ایسا کرتے ہیں کہ ہر وقت پانی پیتے رہتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو یہ پیشاب کے راستے باہر نکلتا ہے اور ساتھ ہی جسم سے سوڈیم بھی خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں سوڈیم کی کمی پیدا ہوتی ہے۔ ،ایسی حالت کو میڈیکل کی زبان میں hyponatremiaکہتے ہیں جس میں انسان کو قے آنے لگتی ہے اور اگر یہ حالت زیادہ دیر تک رہے تو موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

پیشاب صاف ہو:ہمارے پیشاب کا عمومی رنگ پیلا مائل ہوتا ہے اور اگر ہم بہت زیادہ پانی پی لیں تو یہ سفید یا بے رنگا ہونے لگتا ہے۔ایسی صورت میں بھی پانی کے استعمال کو فوری طور پر کم کردینا چاہیے ورنہ مثانے پر بوجھ بڑھتا ہے اور انسان بار بار پیشاب کی حاجت کی وجہ سے نقاہت کا شکار ہوجاتا ہے۔

زیادہ کام یا ورزش:جب ہم کوئی بھاری کام کرتے ہیں جیسے ورزش، دوڑ لگانا وغیرہ تو ہمارے جسم سے نمکیات خارج ہوتی ہیں اور ایسی صورت میں سادہ پانی زیادہ فائدہ نہیں دیتا بلکہ آ پ کو چاہیے کہ ناریل پانی، سکنجوین یا دودھ وغیرہ کا استعمال کریں تاکہ جسم میں نمکیات پوری ہوسکیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…