اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دراز قدہر کسی کو پسند ہوتا ہے اور سب کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکا قد سب سے لمبا ہواور لمبی خواتین دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتی ہیں اور اکثر مرد تو شادی کے لئے لمبے قدوالی خواتین کو ترجیح دیتے ہیں لیکن تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ
جن عورتوں کا قد زیادہ ہوتا ہے ان میں ہارٹ اٹیک یا سٹروک کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ جن خواتین کا قد5فٹ5انچ ہوتا ہے میں دل کے دورے کے امکانات ان خواتین سے تین بار زیادہ ہوتے ہیں جن کا قد5فٹ2انچ ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف سٹاک ہوم میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ لمبے قد کی خواتین میں دل کا چیمبر بڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماری لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اسی طرح اگروزن76کلوگرام سے زیادہ ہوتب بھی خواتین میں صحت کے مسائل کا رسک بڑھ جاتا ہے۔ ”لمبی خواتین کو چاہیے کہ اپنے وزن کو 76کلوگرام سے کم رکھیں تاکہ ان کے صحت کو کم سے کم مسائل لاحق ہوں۔“ 30سال پر محیط تحقیق میں سائنسدانوں نے15لاکھ خواتین کا مشاہدہ کیا۔تحقیق کار ڈاکٹر انیکا روزگرین کا کہنا ہے کہ اکثر سمجھا جاتا ہے کہ لمبے افراد اچھی سماجی کلاس سے تعلق رکھتے ہیں،انہیں اچھی خوراک ملتی ہے اور یہ زیادہ تعلیم یافتہ ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔ ” زیادہ قد کی وجہ سے دل کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بے ترتیب رہنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔“ یہ تحقیق ایک ایسے وقت پرسامنے آئی ہے جب ایک اور جرمن تحقیق میں بتایا گیاہے کہ ہر6.5سینٹی میٹر قد پر آپ میں کینسر کے امکانات4فیصد بڑھتے ہیں۔