لاہور ( این این آئی) موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں،جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار موسم گرما اور وبائی امراض سے بچائو کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد
احمدسلیمی،حکیم محمد افضل میو،حکیم فیصل طاہرصدیقی،حکیم محمدابوبکر،حکیم حا مد محمو د،حکیم احمدحسن نوری ،حکیم و حیدا لحسن نظا می، حکیم سعیدالحسن نظامی،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید مبارز رحیم، حکیم محمد ارشد، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اورڈاکٹر حکیم عمرفاروق گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔