منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ناک کے نیچے یہ لکیر ‘سی’ کیوں ہوتی ہے؟

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ہونٹ کے اوپر اور ناک کے نیچے ایک لکیر سے کیوں ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے؟اسے طبی زبان میں ‘ Philtrum ‘ کہا جاتا ہے اور عملی طور پر یہ کسی مقصد کے لیے نہیں یا بے مقصد ہے۔تو پھر سوال یہ ہے کہ یہ ہر چہرے پر ہوتی کیوں ہے؟درحقیقت یہ لکیر ماں کے پیٹ میں بنتی ہے، کیونکہ حمل کے آغاز میں کچھ وقت ایسا ہوتا ہے جب ہر بچہ چہرے سے محروم ہوتا ہے۔دو سے تین ماہ بعد تبدیلیاں آنے لگتی ہیں اور چہرہ تشکیل پانے لگتا ہے۔سب سے پہلے

نتھنے اور پھر منہ تشکیل پاتا ہے اور پھر یہ اپنی جگہ بدل کر وہاں پہنچتے ہیں جہاں ہر ایک کی ناک اور منہ ہوتے ہیں۔تو جب ناک اور ہونٹ اپنی جگہ پہنچ جاتے ہیں تو یہ لکیر نمودار ہوتی ہے۔کئی بار ناک اور ہونٹ ٹھیک طرح اپنی جگہ بدل نہیں پاتے تو اس سے کٹے ہوئے ہونٹ چہرے پر نظر آتے ہیں۔صرف انسانوں میں نہیں بلکہ بیشتر ممالیہ جانداروں میں یہ لکیر عام ہوتی ہے اور ان کے لیے بھی بے مقصد ہی ہوتی ہے۔مگر بلی اور کتوں میں یہ کارآمد ہوتی ہے اور یہ ان کی سونگھنے کی حس میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…