جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول جاتی ہے؟

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ کو جسمانی طور پر فٹ سمجھتے ہیں اور پھر بھی سیڑھیاں چڑھنے پر سانس پھولنے لگتا ہے ؟اگر ہاں تو درحقیقت یہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں اکثر فٹ ترین انسانوں کو اس کا سامنا ہوتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

تواس کا جواب ماہرین طب کے مطابق ہمارا جسم تبدیلیوں کو بہت تیزی سے قبل کرتا ہے، جب لوگ تیزی سے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اوپر جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ جسم میں آکسیجن کی کمی واقع ہورہی ہے مگر وہ جلد معمول پر آجاتا ہے۔تاہم اس مطابقت کے لیے جسم کو کچھ سیکنڈ لگتے ہیں اور جسم میں مزید آکسیجن کی فراہم کے لیے جسمانی مسلز زیادہ تیز سانس لینے شروع کردیتے ہیں جبکہ دل کی دھڑکن بھی بڑھ جاتی ہے۔اچھی خبر یہ ہے کہ یہ ایک قدرتی عمل ہے جو جسم میں آکسیجن کی کمی پورا کرنے کے لیے شروع ہوتا ہے، تاہم اس کا انحصار ہر شخص کے جسم پر بھی ہوتا ہے۔یعنی کچھ کی سانسیں ایک یا دو منزل سیڑھیاں چڑھنے پر ہی پھول جاتی ہے جبکہ دیگر ہوسکتا ہے پانچ یا دس منزلوں تک بھی اس سے متاثر نہ ہو، تاہم ایک مرحلہ آتا ہے جب ان کی سانسیں بھی پھول جاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق سیڑھیاں چڑھنے کے دوران جسم کو اس بات کا احساس ہونے لگتا ہے کہ اسے کچھ زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے تو سانسیں پھولنے لگتی ہیں اور ہاں کچھ تھکاوٹ بھی محسوس ہوتی ہے۔تو اگر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اکثر سانس پھول جاتی ہے تو فکر مند مت ہو، یہ دمہ یا کسی سانس کے مرض کی علامت نہیں بلکہ جسم آکسیجن کی کمی کو پورا کررہا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…