اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوفے آج ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں لیکن آج کل آتشزدگی سے بچانے والے ’فائرپروف‘ صوفے اور قالین بہت مقبول ہو رہے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق انتہائی سنگین تنبیہ جاری کر دی ہے۔سائنسدانوں نے بتایا کہ ’ان صوفوں اور قالینوں میں استعمال ہونے والے خطرناک کیمیکلز انسان میں تھائیرائیڈ کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیقاتی نتائج کے مطابق ان کیمیکلز کی زد میں آنے والے شخص میں اس کینسر کا شکار ہونے کے امکانات 74فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ان میں سے اکثر مریضوں
میں ’پولی برومینیٹڈ ڈیفینائل ایتھرز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ وہ خطرناک کیمیکل ہے جو فائرپروف صوفوں اور قالینوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان مریضوں کے گھروں سے حاصل کی گئی گرد میں بھی یہ مادہ موجود تھا۔‘تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ ’’مریضوں کے خون کے نمونوں اور گھر سے حاصل کی گئی گرد میں ٹی سی ای پی نامی کیمیکل بھی موجود تھا۔ یہ کیمیکل بھی فائرپروف فرنیچر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیمیکلز گھرکے اندر موجود گرد میں شامل ہو کر ہمارے تمام جسم اور اشیائے خورونوش میں شامل ہو جاتے ہیں۔