بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر،کیا کھاتے رہے؟فوڈ اتھارٹی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسی تمام کمپنیوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جو ویجیٹیبل فیٹ سے تیار کردہ فروزن ڈیزرٹس کو ڈیری آئس کریم کے طور پر فروخت کر رہی ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کی گئی حالیہ وارننگ میں فروزن ڈیزرٹس کو ڈیری آئس کریم بناکر بیچنے والی کمپنیوں کومتنبہ کیا گیا ہے کہ ویجیٹیبل فیٹ سے بنی فروزن ڈیزرٹ کو ڈیری آئس کریم کے طور پر بیچنے کا

سلسلہ بند کیا جائے۔ ایک اشتہار کے ذریعے سب کو خبر دار کیا ہے کہ سستے ریٹس پر بکنے والی فروزن ڈیزرٹس کے گمراہ کن ٹی وی اور اخبار اشتہارات کے ساتھ ساتھ ڈبوں پر لگے لیبل درست کیے جائیں۔ 100 سے 120 روپے لیٹر بکنے والی فروزن ڈیزرٹس بچوں کی دماغی نشوونما کے لیے مضر ہیں۔ان فروزن ڈیزرٹس میں ڈیری فیٹ کی جگہ ویجیٹیبل فیٹ استعمال کیا جاتا ہے جو بچوں کی دماغی اور جسمانی نشوونما کوروکتا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ حالیہ جائزے کے مطابق 44فی صد بچوں میں نشوونماکی کمی کا شکار ہیں۔بچوں کی نشوونما کے لیے ڈیری فیٹ ضروری ہیں تاہم ویجیٹیبل فیٹ ان کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لیے پہلے مرحلے میں تمام فروزن ڈیزرٹس کے لیبل پر وارننگ “یہ آئس کریم نہیں فروزن ڈیزرٹ ہے اور ویجیٹیبل فیٹ سے بنی ہے”درج کروا رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں تمام سٹیک ہولڈرز بشمول فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ڈیری آئس کریم بھی متعارف کروائیں تاکہ بڑوں کے علاوہ بچے بھی ان کی مصنوعات سے کسی بھی خوف و خطرے کے بغیر لطف اندوز ہو سکیں۔نورالامین مینگل نے کا اس سلسلے میں مزید کہنا تھا کہ والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فروزن ڈیزرٹس کی بجائے ڈیری فیٹ سے بنی آئس کریم کھلائیں۔ دوسرے مرحلے میں ان تمام کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا جن کے لیبل گمراہ کن اور اشتہارات مبہم پائے گئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…