منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

خراب دودھ کی نشاندہی کرنے والا ’’نینو اسٹیکر‘‘ تیار

datetime 9  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چائے اور کافی میں دودھ ڈالنے کے بعد اس کا پہلا گھونٹ بھرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ خراب دودھ نے چائے برباد کردیا لیکن اب ماہرین نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے۔ماہرین نے ایک ایسا نینو اسٹیکر بنایا ہے جو فوری طور پر دودھ کے خراب معیار سے آگاہ کرسکتا ہے اور اس سے چائے اور کافی خراب ہونے سے بچ جائے گی بلکہ خصوصاً چھوٹے بچے خراب دودھ پینے سے محفوظ رہیں گے۔ٹرینٹی کالج ڈبلن کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے اور

اسے دودھ کے ڈبوں کے اندر لگا کر اس کی افادیت معلوم کی جاسکے گی۔ نینو اسٹیکر اتنا باریک ہے کہ اسے دو جہتی (ٹو ڈائمینشن) میں بنایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق گریفین، فاسفورین اور مولبڈینائٹ نامی مادوں سے باریک سرکٹ کاڑھے جاسکتے ہیں، ان کی مدد سے اشیائے خوردونوش کے اسمارٹ پیکٹ، کرنسی نوٹ اور ای پاسپورٹ بھی بنائے جاسکتے ہیں۔اسے بنانے والے ماہرین نے بتایا کہ ان کی ایجاد معمولی تبدیلی سے کسی کارٹن کی معلومات اسمارٹ فون کو بھیج سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…