اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امراض چشم کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غیرمعیاری چشمے نظر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر بابر نےکہا ہے کہ دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کے لئے چشمے فائدہ مند ہیں لیکن چشموں کا معیاری ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلا پن، سر میں درد اور بعدازاں بینائی پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری چشموں سے پیدا ہونے والی زہریلی شعاعیں آنکھوں کےلئے انتہائی نقصان دہ ہیں
بالخصوص ڈرائیونگ کرتے وقت ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونے والے دھندلے پن اور سائے سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چشمے ہمیشہ اپنے بھروسہ کے دکاندار سے معیاری اور دیکھ بھال کر ہی خریدنے چاہئیں۔ جڑواں شہروں میں گرمی کے باعث چشموں کی دکانوں اور سڑک کنارے ٹھیلے سجائے دکانداروں سے بڑی تعداد میں ہر عمر کے لوگ دھوپ سے بچنے کے لئے چشمے خریدتے نظر آ تے ہیں۔۔