ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض میں اضافہ کرسکتی ہیں، رپورٹ

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں دماغ اور نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں آب وہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) سے دماغی اور نفسیاتی مریضوں کی تکلیف اور ان امراض میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔’’امریکن فزیالوجیکل ایسوسی ایشن‘‘ نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کی خاتون مصنف کا کہنا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات صرف براہِ راست متاثر ہونےوالے افراد تک

محدود نہیں رہیں گے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی شدت سے دمے، دل اور پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کے ساتھ ساتھ کیڑوں سے پھیلنے والے ذیکا امراض بھی بڑھ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب ہو یا جنگلات کی آگ، ان واقعات کے بعد پہلے سے متاثر افراد ڈپریشن، خوف اور دیگر عارضوں میں مزید گھرسکتے ہیں۔ رپورٹ میں اس کی مثال دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2005 میں امریکا میں آنے والے ہولناک سمندری طوفان کترینہ کے بعد خودکشی کے واقعات اور اس سے وابستہ سوچ میں دُگنا اضافہ ہوگیا تھا۔ اس واقعے کے بعد آدھی سے زائد آبادی شدید بے چینی اور موڈ میں تبدیلی کا شکار ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2015 میں رونما ہونے والے ایک اور سمندری طوفان سینڈی کے بعد 15 فیصد آبادی بعد از حادثہ تناؤ (پی ٹی ایس ڈی) کی شکار ہوگئی تھی۔روپرٹ کے مطابق قدرتی آفات میں اپنوں کی موت، معذوری، جائیداد سے محرومی، تحفظ، خود مختاری اور عزم میں کمی ہوجاتی ہے جس سے نفسیاتی عوارض پیدا ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے گرمی بڑھنے، فضائی آلودگی، ہوا کی خراب کوالٹی اور دیگر قدرتی کیفیات سے دماغی امراض میں ہولناک اضافہ ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے جہاں بچے بھی متاثر ہوں گے وہیں اس سے ان کی تعلیمی کارکردگی اور نفسیاتی صحت بہت متاثر ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…