لاہور ( این این آئی) زیادہ ٹھنڈی یا زیادہ گرم غذا معدہ و جگر کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت جنرل سیکرٹری تحریک تحفظ اطباء پاکستان حکیم عبدالرزاق ربانی ،
حکیم محمد افضل میو،حکیم رفیق احمد صابر،حکیم محمد اکرم مغل اور حکیم غلام فرید میر نے ربانی دواخانہ شامی پارک چونگی امر سدھولاہور میں بیماریوں کے علاج میں غذا کی اہمیت وافادیت کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھانا تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھائیں۔کھانا بھوک لگنے پر ہی کھانا چاہیے۔اکثر خالی پیٹ رہنا بھی نقصان دہ ہے۔ہفتا میں ایک بار گوشت ضرور کھانا چاہیے۔ہر وقت کھانا پینا صحت کے لئے مضر ہے۔دودھ پیتے رہنا چاہیے تا کہ کیلشیم کی کمی نا ہو۔غذا ہمیشہ آہستاآہستا اور چبا چباکر کھانی چاہیے۔متوازن غذا اور اشیا ء بدل بدل کر استعمال کرنی چاہیے۔