جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سونے کا درست زاویہ مختلف مسائل سے بچائے

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رات کی پرسکون اور گہری نیند ہر جاندار کے لیے ایک لازمی جز ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق ہم اپنی زندگی کا ایک تہائی حصہ نیند میں گزارتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سونے کے دوران بے

چین اور بے آرام رہے ہیں تو یہ نیند آپ کو تازہ دم کرنے کے بجائے مختلف مسائل میں مبتلا کردے گی۔ ماہرین ان مسائل سے نمٹنے کے لیے سونے اور لیٹنے کے درست زاویے تجویز کرتے ہیں۔آپ بھی وہ درست زاویے جانیں۔

کندھے کا درد:

اگر آپ نیند سے اٹھنے کے بعد کسی ایک کندھے میں تکلیف محسوس کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ساری رات اس کندھے کے بل پر سوئے ہیں۔کندھے کے درد سے نجات پانے کے لیے بالکل سیدھا، کمر کے بل سوئیں اور معدے کی جگہ پر ایک ہلکا پھلکا تکیہ رکھ لیں۔ اس زاویے میں آپ کے کندھے بالکل آرام دہ اور درست پوزیشن میں رہیں گے۔

کمر کا درد:

سونے کے دوران کمر کا درد بھی اس وقت ہوتا ہے جب آپ الٹے یا پیٹ کے بل سوئیں۔ اس پوزیشن میں آپ کی کمر آرام دہ حالت میں نہیں ہوتی۔اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے سب سے آسان طریقہ بھی کمر کے بل سیدھا سونا ہے۔

گردن کا درد:

گردن کے درد سے نجات کے لیے ایک نرم تکیہ اس طرح رکھیں کہ آپ کا سر، گردن اور کندھوں کا کچھ حصہ تکیے کے اوپر ہو۔اگر دونوں بازوؤں کے نیچے بھی نرم تکیے رکھے جائیں تو اس سے جسم سیدھی اور آرام دہ پوزیشن میں آجائے گا اور گردن یا کاندھوں پر دباؤ نہیں پڑے گا جس سے آپ گردن یا کندھوں کے درد سے نجات پالیں گے۔

نیند نہیں آرہی:

اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو سب سے پہلے موبائل، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹس اور ٹی وی کے ریموٹ کو اپنے بستر سے دور رکھ دیں جہاں یہ آپ کی پہنچ سے باہر ہوجائیں۔موبائل کی نیلی اسکرین آپ کے دماغ میں نیند کے خلیات ور آنکھوں کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں اور اندھیرے میں موبائل کا استعمال آپ کو نابینا کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…