جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دھوپ میں کام کرنے والے افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماہرین

datetime 31  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کھلے آسمان تلے دھوپ میں کام کرنے والے محنت کش شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سر پر گیلا تولیہ یا کپڑا رکھیں، گیلا کپڑا تیز دھوپ اور لو چلنے کے دوران گرمی کی تپش کوکم کردیتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ شدید گرم موسم میں جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے

لہٰذا شہری کھانوں میں احتیاط برتیں، بازار کے کھانوں اور مشروبات سے گریز کیا جائے گرمی کی لہر اور لو لگنے سے متاثرہ افراد کو ہوادار اور ٹھنڈی جگہ منتقل کرکے سر پر پانی ڈالا جائے شدید گرمی کے دوران دھوپ میں نکلنا نقصان دہ ہوتا ہے دھوپ کی تپش سے چہرا اور جلد متاثر ہوسکتی ہے گرمی میں جسم سے پسینہ خارج ہوتا ہے۔ جس سے بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے اور نقاہت کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے ایسی صورت میں ٹھنڈا پانی اور گھر کے بنے مشروبات پینے چاہئیں شدید گرمی میں مرغن، تیز مصالحے دار اور چٹ پٹے کھانے کھانے سے طبعیت خراب ہوسکتی ہے.علاوہ ازیں شہری کھانے پینے میں احتیاط برتیں آلودہ پانی پینے، بازاری اور باسی کھانے کھانے سے ڈائریا ہوسکتا ہے دوپہر میں گرمی اور لوکی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوجاتی ہے ایسی صورت میں ٹھنڈے پانی میں لیموں نچوڑکر پینا مفید ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…