بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بالوں پر ہیئرڈائی لگانے کا ایسانقصان کہ آپ اس کے آئندہ استعمال سے توبہ کر لیں گے

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے بالوں کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے خواتین ’ ہیئرڈائی‘کا بکثرت استعمال کرتی ہیں اور آئے دن اپنے بالوں کو نئے رنگ میں رنگتی رہتی ہیں لیکن اس کا ایسا نقصان بھی ہو سکتا ہے جو کسی نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔ ایک برطانوی خاتون نے بھی اپنے بالوں کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی اور اس کا

وہ حشر ہوا کہ اس نے آئندہ ہیئرڈائی کا استعمال کرنے سے توبہ کر لی۔ مانچسٹر کی رہائشی 24سالہ میک اپ آرٹسٹ جیما ویلیمز نے اپنے بالوں میں ہیئرڈائی لگایا جس سے اسے شدید قسم کی انفیکشن ہو گئی اور وہ سیپٹیسیمیانامی خون کی بیماری میں مبتلا ہو گئی۔ اس کے خون میں زہر پھیل گیا اور اس کے سر سے لے کر گردن تک جلد پر چھالے اور شدید زخم بن گئے۔ جیما کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹراس کا علاج کر رہے ہیں لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اس کی حالت میں کوئی خاطرخواہ بہتری نہیں آئی تاہم اس کی جان بچ گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ’سیپٹیسیمیا انفیکشن کے باعث لاحق ہوتی ہے اور اس میں بیکٹیریا کی بڑی تعداد خون میں داخل ہو جاتی ہے جو خون کو زہریلا کر دیتی ہے۔ جیما کے خون میں زہر اس قدر پھیل چکا تھا کہ اگر وہ ایک گھنٹہ لیٹ ہو جاتی تو اس کی موت یقینی تھی۔ ‘ جیما نے Clairol Niceکمپنی کا ہیئر ڈائی استعمال کیا تھا لیکن اس نے

اس کے استعمال سے قبل پیچ ٹیسٹ نہیں کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’میرے اور موت کے درمیان صرف ایک گھنٹے کا فاصلہ رہ گیا تھا۔ آئندہ میں کبھی ہیئر ڈائی کو ہاتھ بھی نہیں لگاؤں گی۔‘‘

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…