اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ سال2030 ء4 تک دنیا کی ایک تہائی آبادی بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2030 ء تک دنیا کی ایک تہائی آبادی بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جائے گی۔قوام متحدہ کی غذا کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق
ناقص غذا کی وجہ سے ہر تین میں سے ایک شخص کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔ غریب ممالک میں پچیس فیصد بچوں کو ناکافی یا ناقص خوراک کے مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی دو ارب آبادی کو جسم کیلئے ضروری وٹامن اور معدنیات کی قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دل، بلڈ پریشر، شوگر سمیت دیگر مختلف امراض پیدا ہو رہے ہیں۔