جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

سبزیاں کاٹنے والا پلاسٹک کا تختہ بیماریوں کا گڑھ

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سبزیاں اور گوشت وغیرہ کاٹنے کیلیے پلاسٹک کے تختے (پلاسٹک چاپنگ بورڈ) کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مضر ہے۔ایک تازہ تحقیقی مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ جن گھروں میں پلاسٹک چاپنگ بورڈ استعمال کیا جاتا ہے وہاں غذا سے وابستہ مختلف بیماریوں کی

تعداد اور شدت بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔روایتی طور پر باورچی خانوں میں سبزی اور گوشت کاٹنے کے لیے لکڑی سے بنے ہوئے تختے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن وہ خاصے بھاری اور مہنگے بھی ہوتے ہیں جن کے متبادل کے طور پر پچھلے چند سال سے پلاسٹک چاپنگ بورڈ فروخت کیے جارہے ہیں۔ انہیں فروخت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ وزن میں ہلکے اور پائیدار ہونے کے علاوہ پلاسٹک چاپنگ بورڈ زیادہ پائیدار اور زیادہ ’’محفوظ‘‘ بھی ہوتے ہیں لیکن اب نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں غذائی تحفظ کے ماہر کا کہنا ہے کہ یہ ہماری غلط فہمی ہے کیونکہ پلاسٹک چاپنگ بورڈ لکڑی والے چاپنگ بورڈ کے مقابلے میں جراثیم سے کہیں زیادہ ا?لودہ اور بیماریوں کی وجہ بننے والا ہوسکتا ہے۔ماہرین نے مقامی آبادی کے گھروں میں مختلف الاقسام چاپنگ بورڈز اور بیماریوں میں تعلق کا مطالعہ کرنے کے بعد دریافت کیا کہ پلاسٹک چاپنگ بورڈ طرح طرح کے جرثوموں کے لیے محفوظ پناہ گاہ

کا کام کرتے ہیں جبکہ لکڑی والے چاپنگ بورڈ اس معاملے میں کہیں زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سخت پلاسٹک پر بھی چھری کی تیز دھار لگنے سے گہری خراشیں پڑ جاتی ہیں جنکے اندر نہ صرف غذا کی خردبینی باقیات جمع ہوجاتی ہیں. ساتھ ہی ساتھ خطرناک جراثیم بھی انکے اندر اپنا ٹھکانہ بنالیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…