اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے معمول کی ورزش کو 13 قسم کے سرطان سے بچاؤمیں معاون قرار دے دیا۔یونیورسٹی کالج لندن میڈیکل سکول کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ورزش کا روزانہ کا معمول 13 اقسام کے سرطان جن میں غذائی نالی کا سرطان،جگر کا سرطان،پھیپھڑوں کا سرطان،گردوں کا سرطان،معدے کا سرطان،رحم کی اندرونی
جھلی کا سرطان،خون کا سرطان،ہڈیوں کا سرطان،بڑی آنت کا سرطان،سر اور ناک کا سرطان،مقعد کا سرطان،مثانے کا سرطان اور سینے کا سرطان شامل ہیں سے بچاو میں معاون ہے۔ماہرین کے مطابق ہفتہ میں تقریباً تین گھنٹے ورزش جس میں چہل قدمی،درمیانی ورزشیں اور دیگر شامل کرنی چاہیئں تاکہ مختلف قسم کے سرطان اور دیگر مہلک امراض سے بچا جا سکے۔