اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے جدید دور میں نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ مسائل اور انسانی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین کی جدوجہد جاری ہے۔ایسی ہی ایک اور تحقیق سے ماہرین نے ایک مہلک بیماری کی روک تھام اور اس سے بچنے کیلئے ایک عام سے سبزی ڈھونڈ نکالی ہے جس کے استعمال سے اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہے وہ بیماری (کینسر) اور اسکو روکنے والی سبزی
(سرخ مرچ ) ہے۔ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سرخ مرچ میں پایا جانیوالاایک مرکب چھاتی کے سرطان کو روکنے میں بہت مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔بریسٹ کینسر کی کئی اقسام ہے جن میں ایک نیگیٹو بریسٹ کینسر بھی ہے جو بڑی مشکل سے قابو آتا ہے اور یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی خواتین کیلئے ایک خوفناک خواب بن چکا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ مرچوں میں موجود کیپییسن مرکب اس قسم کے سرطان کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔چھاتی کی کئی اقسام عام ہے۔جنہیں تین ریسپٹرز کی موجودگی یاعام موجودگی کی بنا پرتقسیم کیا جا سکتا ہے اور انہیں ایسٹروجن ،پروجیسٹیرون اور اپنی ڈرمل گروتھ فیکٹر ریسپٹرٹو کا نام دیا گیا ہے۔