اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سگریٹ نوشی جو ایک گندی عادت ونشہ، موٹاپا پریشانی اور شرمندگی کا باعث لیکن اکیلا پن درمیانی عمر کے مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مرد کی عمرجیسے بڑھتی ہے،اس کے دوستوں کی تعداد کم ہوتی جاتی ہے
کیونکہ وہ اس دور میں دوستوں کی بجائے اپنے خاندان پر زیادہ توجہ دے رہا ہوتا ہے۔ دوستوں سے میل ملاپ میں کمی اور تنہائی اس کے لئے خطرناک ہوتی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ فیملی اور دوستو ں کی اپنی اپنی ایک جگہ ہے لیکن زیادہ سے زیادہ دوست بناکر تنہائی کم کی جا سکتی ہے۔