اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ذہین انسان کی ہر کوئی قدر کرتا ہے اور بہت عزت احترام کیا جاتا ہے لیکن پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔ذہین افراد کے حوالے سے ماہرین نے ایسا انکشاف کیا ہے
جس کے بعد یہ معاملہ کافی حد تک ختم ہو جائے گا کہ کون لوگ ذہین ہوتے کون نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو تنہائی پسند ہوتے ہیں اور عام طور پر اکیلے سفر کرتے ہیں وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کی طرف سے بے اطمینانی اور زیادہ میل جول سے گریز بھی ذہانت میں اضافے کی وجہ بنتی ہے جبکہ دیہاتوں اور قصبوں میں رہنے والوں کی نسبت شہر کے باسیوں میں دبے اطمینانی زیادہ ہوتی ہے۔کم آبادی والے علاقوں میں جہاں کے رہنے والے ایک دوسرے سے زیادہ میل رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں زیادہ میں زیادہ شریک رہتے ہیں۔وہاں خوشی اور مطمئن زندگی کا تناسب تو شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے لیکن یہی بات ذہانت کی نشوونما میں رکاوٹ بھی بنتی ہے۔