بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چالیس مردوں کے برابر قوت حاصل کرنے کے لئے طب نبویﷺ کا یہ نسخہ حاضر ہے

datetime 15  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہی ایسا پھل ہے جو آڑ و اور سیب سے مشابہہ ہوتا ہے اور اس کا احادیث میں ذکر موجود ہے۔ یہ دل کے مریضوں کیلئے لاجواب تحفہ ہے اس کے استعمال سے دل کو تقویت ملتی ہے جبکہ احادیث سے ثابت ہے کہ بہی کھانے والی خواتین خوبصورت بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ بہی کا استعمال مردوں میں چالیس افراد کے برابر قوت پیداکرتا ہے۔ بہی کئی وٹامن اور

معدنیات کا مرکب ہے۔ حکما دل کے مریضوں کو بہی کا مربہ نہار منہ کھانا تجویز کرتے ہیں جس سے دل قوت حاصل کرتا ہے اور دل کے عوارض کے خلاف مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔ ابن ماجہ نے اپنی سنن میں حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓسے روایت کیا ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔آپﷺ کے ہاتھ میں ایک بہی تھی‘ مجھے دیکھ کر آپﷺ نے فرمایا‘ آجا طلحہ اسے لے لو اس لئے کہ یہ دل کو تقویت پہنچاتی ہے“اسی حدیث کو نسائی نے دوسرے طریقہ سے بیان کیا ہے”طلحہ نے بیان کیا کہ میں خدمت نبویﷺ میں حاضر ہوا نبیﷺ صحابہؓ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف فرما تھے‘ آپﷺ کے ہاتھ میں ایک بہی تھی جس کو الٹ پلٹ کررہے تھے‘ جب میں آپﷺ کے پاس بیٹھ گیا تو آپﷺ نے بہی میری طرف بڑھائی پھر فرمایا کہ ابو ذر اس کو لے لو، اس لئے کہ یہ مقوی قلب ہے سانس کو خوشگوار کرتی ہے اور سینے کی گرانی دور کرتی ہے“بہی کے انسانی صحت اور بیماریوں کے خلاف مدافعت کے حوالے سے کئی احادیث موجود ہیں۔خوبصورت بچوں کی پیدائش کے حوالے سے ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”اپنی حاملہ عورتوں کو بہی کھلایا کرو کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے“حضرت عوف رضی اللہ عنہ بن مالک روایت کرتے ہیں

کہ نبی صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” بہی کھائوکہ یہ دل کے دورے کو ٹھیک کرتا اور دل کو مضبوط کرتا ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” بہی کھائو کہ دل کے دورے کو دور کرتاہے۔ اللہ نے ایسا کوئی نبی نہیں مامور فرمایا جسے جنت کا بہی نہ کھلایا ہو کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کر دیتا ہے“بہی کو عربی میں سفر جل کہتے ہیںاسکا مربہ معدہ

اور جگر کو تقویت پہنچاتا ‘دل کو مضبوط کرتا اور سانسوں کو خوشگوار بناتا ہے۔بہی سرد اور قابض ہوتی ہیں‘ معدہ کے لئے موزوں ہے‘ شیریں بہی میں برودت و یبوست کم ہوتی اور زیادہ معتدل ہوتی ہے ۔ترش بہی کھانے سے قبض اور خشکی پید اہوتی ہے۔ بہی کی ساری قسمیں تشنگی کو بجھادیتی ہیں اور قے کو روکتی ہیں۔ پاکستان میں بھی پہاڑی علاقوں میں دستیاب ہے۔تاہم پاکستان کےسوا دیگر ممالک میں اسکی کاشت تجارتی پیمانے پر ہوتی ہے۔ترکی میں اس کی کاشت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…