سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خون انسان کے جسم کی اہم ضرورت ہے جس کی کمی جان بھی لے سکتی ہے زمانہ قدیم میں اکثر اموات بلڈ گروپ کی شناخت معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ہوتی تھی لیکن ترقی اور جستجوکے عمل کے ساتھ ہی انسان نے اس مسئلہ سے نجات پائی لیکن بلڈ گروپ کی شناخت کا جدید
طریقہ دریافت ہونے سے یہ مسئلہ تو حل ہو گیا مگرغلط بلڈ گروپ کا خون لگنا ایک ایسا مسئلہ ہے جو آج بھی باقی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔ طبی زبان میں اس مسئلے کو ABOانکم پیٹبلٹی ری ایکشن کہا جاتا ہے، جس کے نتائج موت کی صورت میں بھی سامنے آسکتے ہیں۔ غلط گروپ کا خون لگ جانے کی صورت میں تشویشناک علامات کے ظاہر ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر محسوس ہونے لگتا ہے کہ اس کی حالت تیزی سے بگڑرہی ہے۔ عام طور پر بخار جیسی کیفیت اور سردی محسوس ہونے لگتی ہے۔ سانس لینے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے جبکہ پٹھوں میں کھنچاؤپیدا ہوجاتا ہے۔180 ساتھ ہی پیٹ، کمر اور سینے میں درد محسوس ہوتا ہے جبکہ جی گھبراتا ہے اور متلی محسوس ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ مریض کی رنگت زرد پڑنے لگتی ہے۔