اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلیوں کو چٹخانے کو برا سمجھا جاتا ہے اور عام طو پر مشہور ہے کہ انگلیوں کو چٹخانے سے انگلیاں کمزور ہو جاتی ہے اور اس عمل سے انگلیوں پر جھریاں بھی پڑھنے لگتی ہے جس کی وجہ سے جوان لوگوں کے بھی ہاتھ بزرگ افراد کی طرح کے ہو جاتے ہیں لیکن اب یہ سب
تمام افواہیں غلط ثابت ہو چکے ہیں ۔محققین کا کہنا ہے کہ چٹخانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آواز درحقیقت سینوویال فلوئیڈ میں گیس بھرنے کے نتیجے میں ابھرتی ہے۔ سینوویال فلوئیڈ ایسا پتلی رطوبت ہوتا ہے، جو انسانی جسم کے بیشتر جوڑوں میں موجود خلاء کو بھرتا ہے۔جب انگلیوں کو چٹخایا جاتا ہے تو یہ کچھ ایسا ہی ہوتا ہے جیسے خلاء پیدا کیا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے جوڑ کی سطح اچاک الگ ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں آواز پیدا ہوتی ہے۔ انگلیاں چٹخانے کی عادت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جوڑوں کے امراض یا دیگر طبی مسائل کا باعث بنتی ہے، محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قابل اعتبار شواہد موجود نہیں کہ انگلیاں چٹخانا کسی قسم کے مسئلے کا باعث بنتا ہے۔