بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کدوں کے بیجوں کے ایسے فوائد جن سے آپ آج تک انجان ہونگے؟

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کدو تواکثر کھایا ہوگا لیکن آپ کو جان کر حیرانگی ہوگی کہ اس کے بیجوں میں بھی بہت فائدہ رکھا گیا ہے۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔کدوں کے بیجوں میں وٹامن اے،سی اور ای پایاجاتاہے،اس میں موجود منرلز جیسے آئرن اور میگنیشیم کی وجہ سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور انسان متعدد بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔یہ بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں

جس کی وجہ سے انسان کی نظر مضبوط ہوتی ہے۔ اسے روزانہ استعمال کرنے سے آپ کی نظر مضبوط ہوگی۔کدو کے بیج کھانے سے آپ کے جسم کی سوزش میں کمی آئے گی۔اگر آپ اس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال کریں گے تو آپ کے جسم میں دائمی سوزش میں کمی آئے گی اور کینسر، موٹاپہ، دل کی بیماریاں اور ذیابیطس سے بچے رہیں گے۔اگر آپ موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں تو کدو کے بیج کھانے شروع کردیں کیونکہ ان میں موجود فائبر کی وجہ سے آپ کی بھوک کم ہوگی اور آپ زیادہ کھانے سے محفوظ رہیں گے۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ان میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے۔کدو کے بیجوں کے علاوہ اس کا رس پینے سے بھی آپ نظام انہضام کو درست رکھ سکتے ہیں۔اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے LDLکولیسٹرول (برا کولیسٹرول) کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر ٹھیک رہے گا۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کے لئے بہت مفید ہے۔اس میں موجود ایمنیوایسڈ کی وجہ سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور ان کے کھانے سے جسم میں توانائی آجاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…