اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسم سے پسینے کے باعث بہت ناگوار بدبو آنے لگتی ہے۔گرمیوں میں پیسنے آنا بڑھ جاتا ہے اور اس بدبو کی وجہ سے لوگ آپ سے دور بھاگتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں سے بدبو آنے کی وجہ وزن ،کھانے کی کوالٹی ، مشروبات اور مصالحہ جات کا استعمال سے ایسے جراثیم پیدا ہوتے ہیں جو جراثیم کی وجہ سے بدبو پیدا کرتے ہیں ۔
جسم کی بدبو کو ختم کرنے کیلئے آئیں آپ کو چند نسخے بتاتے ہیں جس کے استعمال سے آگے جسم کی بدبو بالکل ختم ہو جائیگی۔
بیکینگ سوڈا:
بیکنگ سوڈا کی وجہ سے جسم میں سے آنیوالے پسینے سے نکلنے والی بدبو کو ختمکرنے میں مدد ملتیہے۔ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈامیں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور اسے بدبو آنیوالی جگہ پر لگائیں ۔چندمنٹ بعد اس کو دھو لیں کچھ دنوں میں بدبوآنا بند ہو جائیگی۔
سیب کا سرکہ:
روئی کو سیب کے سرکے میں بھگو کر بغلوں میں لگائیں اور دس منٹ بعد دھولیں ۔اس طریقے سے بھی آپ کی بغلوں کی بدبو ختم ہو جائے گی۔
لیموں کا رس:
روئیلیموں کے رس میں بھگو کر جسم کے ان جگہوں پر جہاں سے بدبو آتی ہو اان پرایسے رگڑیں کے وہ رچ بس جائے اور 15منٹ بعد نہا لیں بدبو آپ کی بغلوں سے غائب ہو جائیگا۔