اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر کی صفائی ضروری ہوتی ہے لیکن گھر میں کچن کی صفائی سب سے زیادہ اہمیت رکھتیہے کیونکہ کچن صاف ہو گا توکھانا جراثیم سے محفوظ ملے گا جس سے صحت اچھی رہے گی ۔اگر آپ کو معلوم چلے کہ آپ ایک ایسی اشیاء اپنے کھانے میں استعمال کر رہے ہیں جومضرصحت ہے اور اس میں موجو د کیمیکلز کا استعمال آپ کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے تو آپ یقین نہیں کریں گے۔
دنیا بھر میں بکنے والے مصالحہ جات کے حوالے سے آرگینیک کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں کیمیکل کی تہہ اس لئے استعمال کی جاتی ہے تاکہ مصالحہ جات کو دیر تک استعمال کیا جا سکے لیکن یہ مصالحہ جات صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ان مصالحہ جات میں فضلے ،چوہے کے بال ،مکوڑوں کی باقیات اور اسطرح کی چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے اور ان مصالحہ جات کو زیادہ دیر تک قابل استعمال بنانے اور جراثیم ختم کرنے کیلئے ان میں خطر نا ک کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ایتھالین آکسائیڈ کیمیکل کی وجہ سے انسانی کے نظام اعصاب پر منفی اثر پڑتا ہے اور وہ ذہنی کشمکش کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کینسر جیسا موذی مرض بھی لاحق ہو سکتا ہے۔