اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردرد ایک عام تکلیف ہےجس کی تکلیف کوئی کام نہیں کرنے دیتی ۔انسان بہت سے ٹوٹکے اور ٹیبلٹس استعمال کرتا ہے اس تکلیف سے نکلنے کیلئے لیکن ایک طریقہ ایسا ہے جسکا استعمال آپ کوشاید بچپنا لگے لیکن اس سے آپ کی تکلیف دور ہونا ممکن ہے۔سردرد کی بڑی وجہ دبائو،تھکاوٹ،جذباتی اتار چڑھائو شامل ہے۔اگر آپ کے سر میں درد ہے تو دانتوں کے درمیان پینسل چبانے سے اس تکلیف
سے نکلا جا سکتا ہے۔سردرد اہم وجہ چہرے ،گردن،کھوپڑی پر پڑنے والا دبائو شامل ہےاور معلوم نہیں ہوتا کہ درد کس وجہ سے ہے لیکن ہماری کنپٹیوںمیں پٹھوں میں اٹھنے والا سر اورگردن درد کی وجہ بنتا ہے۔ماہرین کے مطابق دانتوں میں پینسل چبانے سے آرام مل سکتا ہےکیونکہ اس عمل سےجبڑوںکو آرام ملتا ہے۔دن میں ایک دو مرتبہ جبڑوں کے درمیان پینسل چبانے سے جبڑوں کو راحت ملتی ہے اور سر درد کم ہو جاتا ہے۔