اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مچھلی کا گوشت بہت سی خوبیوں کی اور لذیذ ہونے کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔مچھلی کا گوشت بہت سی بیماریوں میں مفید لیکن اب ڈاکٹرز نے مچھلی کے گوشت کا ایسا فائدہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کوجان کر آگ سے جلنے والوں کی خوشی کی انتہاء نہیں رہے گی۔ڈاکٹرزنے برازیل میں پائی جانیوالی مچھلی کی جلدسے آگ سے جھلسنے والے
افراد کے زخموں پر لگا کرانکا علاج کیا جس کے حیران کن اور فائدے مند نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ڈاکٹرز کا کہناہے کہ آگ سے جھلسنے والے افراد کے علاج کیلئے دیگر جانوروں کی جلد کا استعمال کافی عرصے سے جاری ہے مگر تلاپیا مچھلی کی جلد سے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ بہت بہتر ہے اور یہ علاج ترقی پذیر ممالک کیلئے انتہائی سستا اور فائدہ مند ہو سکتا ہے۔