اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیماریوں اور انسان کا پرانا تعلق ہے ۔بیماریوں کو نشانیوں سے تشخیص کیا جانا پرانا طریقہ ہے اور آج تک یہی عمل جاری ہے۔اکثر نشانات کو مختلف بیماریوں کی پہچان سمجھا جاتا ہے ایسے ہی اگر آپ کے ناخنوں پر اکثر آدھے چاند کا نشان بنا ہوتا ہے اس کو(lunula) کہا جاتا ہے جو لاطینی زبان کا لفظ ہے
اسکا مطلب چھوٹے چاند کے ہیں۔ان جگی کی حفاظت بہت ضروری ہے کیونکہ اس جگہ پر زخم لگنے سے انگلی اور ناخن کی شکل خراب ہو جاتی ہے۔چینی طریقہ علاج میں ان نشانات کی مدد سے کئی طرح کی بیماریوں کا علاج کی پیشگوئی کی جاتی تھی۔ان نشانا کے نہ ہونے اور کمزورہونے کی وجہ ان افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے۔ان لوگوں کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے اور انکا معدہ بھی درست کام نہیں کرتا۔یہ نشانات اگر دھندلا ہے تو یہ ذیابیطس کی بیماری کے طرف بھی نشانی کرتے ہیں۔