بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

گد ھے کے گو شت کے بعد ا ب ۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں چڑے ا وربیٹرے بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں اورملک بھرسے عوام یہ پرندے کھانے کےلئے گوجرانوالہ آتے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں کھائے جانے والے پرندوں میں صرف چڑے اوربیڑے ہی شامل نہیں ہوتے بلکہ ان میں دیگرحلال اور حرام پرندے بھی شکارکرکے گوجرانوالہ میں لاکربیچے جاتے ہیں ۔شکاری مختلف دیہات میں ایسے پرندوں کاشکارکرتے ہیں جوکہ چڑوں اوربیٹروں کی شکل کے ہوتے ہیں ۔شکاری ان پرندوں کوپکڑنے کےلئے دوتین زندہ پرندے ،ایک سانپ اورمیخوں کااستعمال کرتے ہیں ۔شکاری شکارکرتے وقت ایسی جگہ شکارکرتے ہیں جہاں پرگھنے درخت یاکھیت ہوتے ہیں

وہاں پر دوتین پرندوں کوباندھ کرساتھ ایک سانپ چھوڑدیتے ہیں ،باندھے گئے پرندے سانپ کودیکھ کرپھڑپھڑاتے ہیں توان کے دوست پرندے ان کوبچانے کےلئے آتے ہیں توشکاری کے بچھائے گئے جال میں پھنس جاتے ہیں اورپھران پرندوں کوپکڑکرشکاری گوجرانوالہ کی مختلف ہوٹلوں میں فروخت کرآتے ہیں اوروہاں پران پرندوں کومختلف مصالحے لگاکربھوناجاتاہے اورعوام مزے لے لے کرکھاتے ہیں ۔اس سلسلے میں ایک شکاری نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چڑی کی قیمت 30سے 40روپے اورگھوگی کی قیمت 60سے 70روپے فی کس ہے ۔اس نے بتایاکہ موسم سرمامیں تلیر،روسی چڑی ،مرغابیاں ،چٹہ بگلہ کاشکارکیاجاتاہے اوران پرندوں کوپکڑکرگوجرانوالہ میں جاکرفروخت کیاجاتاہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…