اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

’’موت کے سائے گہرے ہو گئے ‘‘ روزانہ 700لوگوں کی موت ہونے لگی ۔۔ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 2  مارچ‬‮  2017

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں 80لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں اور منشیات کے استعمال سے روزانہ 700افراد موت کا شکار ہورہے ہیں۔ جبکہ نوجوانوں میں شیشہ کا بڑھتا ہوا استعمال بھی منشیات کے عادی افرادکی تعداد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، منشیات فروخت کرنے والوںکو معاشرتی دہشت گردقرار دیا جائے آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کے سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام وفاقی وزارت منصوبہ بندی

 

و اصلاحات کے پلیٹ فارم سے ینگ ڈویلپمنٹ کورکی شراکت سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی سطح پر ان کی تعمیری مصروفیات بڑھا کر منشیات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایسے عوامل کی بھی حوصلہ شکنی کرناہوگی جن کی وجہ سے انسانی نفسیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر منشیات میں پناہ ڈھونڈتی ہے ۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ لڑکپن میں بہت سے نوجوان تفریح کے طو رپر منشیات کا استعمال شروع کرتے ہیں تاہم وقت کے ساتھ وہ عام صحت مند انسانوں سے بہت دور چلے جاتے ہیں سیمینار سے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں ،سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر اطہر جاوید خاں‘ ڈاکٹر محبوب احمد‘ڈاکٹر عاصم عقیل اور ماہر غذائیات بینش اسد نے بھی خطاب کیا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں سگریٹ کی فروخت نہ صرف مکمل طور ممنوع قرار دی گئی ہے بلکہ سگریٹ بیچنے والے دوکاندار کا ٹھیکہ بھی فوری طو رپر منسوخ کر دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ناظم اُمور طلبہ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کیمپس نیوز کے ذریعے بھی منشیات کے خلاف شعور اُجاگر کیا جا رہا ہے جس کے

 

مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ اس موقع پرمعروف معالج ڈاکٹر آصف باجوہ نے کہا کہ منشیات کے عادی افرادکی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ لڑکپن کے دوستوں کا اصرار اور تفریحی رغبت ہے ۔ انہوں نے منشیات فروخت کرنے والوںکو معاشرتی دہشت گردقرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کرنا چاہئے۔#/s#

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…