اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چاول ایسی غذا ہے جو شاید ہی کسی کو پسند نہ ہو۔اس کو روایتی کھانوں میں بریانی سب سے مرغوب اور لذید ترین غذاؤں میں پسندیدگی کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے لیکن یہ مرغوب غذا چاول کو اگر درست طریقے سے پکایا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ دل کا دورہ ،
ذیابیطس و دیگر پیچیدہ بیماریوں کاشکار ہو سکتے ہیں۔چاول کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کیلئے جو سپرے کیا جاتا ہے ان میں ایک آرسینگ بھی شامل ہے ۔یہ ایک کیمیائی عنصر ہے۔آرسینگ کی معمولی مقدار ہمارے لئے خطرناک نہیں ہوتی لیکن سپرے کے دوران آرسینگ کی مقدا چاول میں بڑھ جاتی ہے اور خورا ک کے دوران یہ مقدار جسم میں جاکر خطرناک بیماریوں کاسبب بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چاولوں کو رات بھر بھگو کر رکھا جائے تو اس میں سے آرسینگ کی 80فیصد مقدار کم ہو جاتی ہے جس کے بعد یہ صحت کیلئے مضر نہیں ہوتی۔