پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آنکھیں مسلنا صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے یہ جان کر آپ یہ عمل کبھی نہیں دہرایں گے

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خارش کی صورت میں جسم کی کسی حصہ کو مسلنا پڑتا ہے تاکہ اس سے راحت مل سکے لیکن آنکھوں میں خارش کے وقت اس کو مسلنا کتنا نقصان دہ ہے اگر اس کا آپ کو علم ہو جائے تو آپ اپنی آنکھوں کومسلنا تو دور کی بات آپ انہیں کبھی ہاتھ تک نہیں لگائیں گے ۔آنکھیں مسلنا ایسی عادت ہے

جس کو نظر انداز کردیا جائے بلکہ ایسا کرنے سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ویسے تو آنکھیں مسلنے کی تمنا ہر کسی کو کبھی نہ کبھی ہوتی ہے لیکن آنکھیں تھکاوٹ ،خارش یا سوجن کی وجہ مجبوراََ مسلنا پڑتی ہے۔آنکھیں مسلنے کے کیا نقصانات ہوتے ہیں آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں :
جلد بڑھاپا:
جب خارش ہوتی ہے تو آنکھیں مسلنے کو دل کرتا ہے جس کی وجہ سے اسکے اردگرد نازک ٹشوز پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ جاتا ہے۔جس کے باعث نقصان پہنچاتا ہے اور کولیگن نامی ہارمون کی سطح متاثر ہوتی ہے جوکہ جلد کو جوان اور ہموار رکھنے کا کام کرتے ہیں۔
آنکھ کی سطح متاثر ہونا:
اگر کبھی نادانستہ طور پر کوئی چیز آنکھ میں پڑھ جائے تو اس کو مسلنے سے گریز کریں کیونکہ اس وقت تو آپ کو آنکھیں مسلنے سے آرام ملے گا لیکن یہ عمل آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔جس سے قرینے میں لکیر پڑ سکتی ہے۔
جراثیم والے ہاتھ:
ہاتھ عام طور پر تو دیکھنے میں صاف نظر آتے ہیں لیکن وہ ان دیکھے جراثیم سے پر ہوتے ہیں اور انگلیوں سے آنکھیں کے اردگرد پھیرنے سے جراثیم آنکھوں میں منتقل ہو سکتے ہیں جو آپ کو آشوب چشم ودیگر آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…