اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہر مہینے چند روزے رکھنے کی عادت لوگوں کی صحت کیلئے مفید اور کئی جان لیوا بیماریوں سے تحفظ دیتی ہے۔حضرت محمد ؐ کی بھی سنت تھی کہ وہ ہر ماہ کچھ روزے رکھتے تھے اور اب سائنسی ماہرین نے اس کی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے۔تحقیق کے دوران
89افراد کو تین ماہ تک معمول کی غذا استعمال کرائی گئی جبکہ دیگر52افراد کو ہر ماہ انہیں پانچ دن تک فاقہ کرنے یا کم کیلویز والی مگر ان سچوٹیڈفیٹس سے بھرپور غذا کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔تین ماہ بعد سامنے آنیوالے نتائج میں بتایا گیا کہ روزہ رکھنے والے افراد کا بلڈ پریشر ،شوگر اور کولیسٹرو ل لیول بہتر رہا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی صحت بہتر یا موٹاپے کے شکار افراد جو جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے یہ عمل ایک آسان طریقہ ہے۔