لاہور(آن لائن ) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مختلف شہروں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں لاہور کی ٹیموں نے شالیمارٹاؤن کی ٹیم نے سوامی نگرمیں المدینہ ملک شاپ کو دہی میں مکھیوں کی موجودگی، واشنگ ایریا میں گندگی،ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور
صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 4ہزار روپے جرمانہ کیا۔داتا گنج بخش اور راوی ٹاؤن کی ٹیم نے ساندہ میں اعظم بیکرز کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ، ملازمین کے ہیڈکور اور دستانے استعمال نہ کرنے،پروڈکشن ایرایامیں کھلی نالیوں، کھلے کوڑا دانوں، مکسنگ مشینوں پر گندگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ جوئے شاہ روڈ پر پاک شیریں سویٹس کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے جوہر ٹاؤن میں اٹالین پیزہ (Italian Pizza)کوزائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمزتمام ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے اور ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی پر5ہزار روپے جرمانہ کیا۔ عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے عامر ٹاؤن میں الرّحیم فوڈز کو کھلے کوڑادانوں، اشیاء خوردونوش کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،اشیاء خوردونوش کو براہ راست فرش پر رکھنے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 10ہزا رروپے جرمانہ کیا۔ تاج پورہ میں الوحاب ملک شاپ، میاں میر نان شاپ،پاشا پان شاپ،نورپان شاپ اور گلیکسی مارٹ کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے ابو بکر روڈ ٹاؤن شپ میں حاجی خان بابا فش کارنراورافشاں نان شاپ کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے رام پورہ جی ٹی روڈ پر مدینہ ملک شاپ،عابد پان شاپ،الشیخ نان چنے، الفاروق نان شاپ، شاہد نان شاپ اور پنجاب نان شاپ ، جلو موڑ باٹا پور میں واقع بسم اللہ نان چنے اینڈ مرغ چنے کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے