اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیونگم بچوں سمیت سب کو پسند ہوتی ہے لیکن شاید آپ جانتے نہیں کہ اسکاطویل المعیاد بنیادوں پر عادت بن جانا انتہائی خطرناک ہے ۔چیونگم کا استعمال جسم کوانفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق ٹائیٹینم ڈائی آکسائیڈ نامی جزمیں داخل ہو کر آنتوں میں خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے۔
یہ جز چیونگم اور ڈبل روٹی میں پایا جاتا ہے اور اسکو زیادہ لمبے عرصے تک استعمال کرنا جسم کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔یہ جز آنتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ زنگ ،آئرن اور فیٹی ایسڈ ز کو جذب کرنا مشکل بنا دینے والا جز ہے۔