اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترش پھلوں کے فوائد سے سب واقف ہے لیکن آپ کو جان کر یقین نہیں آئیگا کہ چکوترہ اور سنترے کا مسلسل استعمال آپ کو کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ان ترش پھلوں کا مسلسل استعمال جلد کے کینسر(میلانوما) کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں میں زیادہ ہوتے ہیں جو بچپن سے سورج کیلئے حساس ہیںیااپنا زیادہ وقت سورج کی روشنی میں گزارتے ہیں۔ ترش پھلوں کا یہ اثر ممکنہ طور پر ’’فیوروکیو مرنس ‘‘کی وجہ سے ہے۔یہ کیمیائی مرکبات ثابت پھلوں میں جوس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ پائے جاتے ہیں لیکن سنترے کو لوگ کسی دوسرے پھل کے مقابلے میں زیادہ پسند کرتے ہیں۔اسی وجہ سے سنترے کے جوس کی کھپت کو خطرے کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے۔