اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہی کے اوپر ہو جانیو الے پانی کو اکثر لوگ لائق توجہ نہیں جانتے اور کچھ تو اسے غیر ضروری چیز سمجھ کر فوراََضائع بھی کر دیتے ہیں البتہ سائنسدانوں نے اسے انتہائی ضروری اور مفید چیز قرار دیاہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اس پانی کو ضائع کرنا درست نہیں کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔دراصل یہ لسی جیسی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی استعمال کرنے سے پہلے اس پانی کو دہی میں اچھی طرح مکس کر لینا چاہئے اور اگر آپ اس پانی کو دیکھنا پسند نہیں کرتے تو دہی کا ڈبہ کھولنے سے پہلے اسے اچھی طرح ہلا لیں۔