اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تکیہ سوتے ہوئے ہر کوئی استعمال کرتا ہے اکثر لوگوں کو اسکے بغیر نیند ہی نہیں آتی لیکن آج ہم آپ کو اسکے ایسے نقصانات کا بتائیں گے جن کا آپ کو کبھی علم نہ ہوگا۔کیا آپ کی ناک ہر وقت بہتی ہے یا اکثر کھانسی یا آنکھوں سے پانی بہتا ہے
تو اس الرجی کی وجہ آپ سے کچھ دور نہیں بلکہ وہ تکیہ ہے جس پر آپ سر رکھ کے سوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق لاکھوں جلد کے خلیات جسم سے گر کر بستر کا حصہ بنتے ہیں ۔اگر تکیہ آپ کا دو سال پرانا ہے تو اس کا دس فیصد در حقیقت مٹی کے کیڑے اور جلد کے مردہ خلیات پرمشتمل ہوتا ہے اور یہی ڈسٹ مائیٹ الرجی کا خطرہ بہت زیادہ بڑھادیتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھاکہ اگر کسی کو دمہ ہے تو یہ تکیہ ان کی صحت کو بدترین بنا دیتا ہے۔لوگوں کو چاہئے کہ اپنی تکیہ کو زیادہ سے زیادہ دو سال تک استعمال کریں تاہم ایسا نہیں کرنا چاہتے تو اپنے تکیے کو فریزر میں رکھنا بھی ان مائیٹس کو ختم کرتا ہے۔