اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم اکثر ایسی چیزیں کھا لیتے ہیں جن کی وجہ سے سینے کی جلن شروع ہو جاتی ہے۔جس کے باعث طبیعت بگڑنے لگتی ہے ۔سینے میں جلن اکثر زیادہ مرچیوں کھانے سے ہوتی ہے یا کم مقدار میں پانی پینے سے بھی جلن شروع ہو سکتی ہے۔آئیں ہم آپ کو وہ جادوئی طریقے بتاتے ہیں۔سونے سے قبل چائے نہ پئیں:اکثر لوگوں کو کھانے کے بعد چائے پینے کی عادت ہوتی ہے لیکن شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کی یہ عادت ان کیلئے سینے کی جلن کا باعث بن سکتی ہے،
خاص طور پر بلیک ٹی پینے سے تیزابیت بڑھ سکتی ہے۔زیادہ وقت جم نہ گزاریں:ضرورت سے زیادہ جم کرنا آپ کے سینے میں جلن کا باعث بن سکتا ہے۔اگر آپ کو ورک آؤٹ کے دوران بے چینی محسوس ہو رہی ہے تو ورزش کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اس سے درد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔زیادہ پانی پئیں:پانی ہماری صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے سینے میں جلن ہو سکتی ہے ۔جتنا زیادہ ہو سکے ہمیں اسکا زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔اس کے استعمال سے تیزابیت سے آپ بچے رہتے ہیں۔