منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

اگر خون کی بیماری کا شکار ہیں تو سیب کا سرکہ بہترین ہے ۔۔ طریقہ استعمال جان لیں 

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیب کا سرکہ جہاں ذیابیطس کے علاج میں اکسیر ہے وہیں دانت صاف کرنے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں وزن کم کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔اسے انگریزی میں ’’ایپل سائیڈر ونیگر‘‘ یا اے سی وی کہا جاتا ہے۔ امریکا میں ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون

پروفیسر گزشتہ 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کر رہی ہیں۔2009 میں جاپانی ماہرین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ اگر دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم اس کےلیے مزید تجربات کی ضرورت ہے۔پروفیسر کے مطابق سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ان کا مشورہ ہے کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔خاتون پروفیسر کا کہنا ہےکہ 2 چمچے سیب کا سرکہ8 اونس پانی میں ملاکر پیا جائے اور اگر سرکے کے ساتھ سبز سلاد بھی کھاسکیں تو اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…