اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گندے انڈے ایسی چیزجس کو ہم گندگی سمجھ کے پھینک دیتے ہیں لیکن اب ہم آپ کو اس کا ایسا فائدہ بتائیں گے جس کو سن کر آپ ناچاہتے ہوئے بھی استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سائنسدانوں نے اپنی ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ انڈوں کی بدبو جس کو ہم سونگنا تک گوارا نہیں کرتے اس سے خارج ہونے والی گیس ہائیڈروجن سلفائےٖڈکی وجہ سے ہوتی ہے جو شوگر
کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے محفوظ رکھتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ شوگر کے باعث خون کی وریدوں میں انفلیمیشن پیدا ہو جاتی ہے جو خون کی روانی میں رکاوٹ بن کر شوگر کے مریض کو ہارٹ اٹیک آنے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس وریددوں کے خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر کسی مریض کے متاثرہ خلیوں میں ایسی دوائی انجکشن کے ذریعے دی جائے جس سے سڑے ہوئے انڈوں کی بدبو آتی ہو ،وہ انفلیمیشن کے باعث تباہ ہونیوالے خلیوں کوصحت مندکر دیگی۔