نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ سے بچوں کی صحت زیادہ متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ امراض قلب.دماغی انتشار.ذیابطیس .کینسر اور موٹاپے کے خدشات بڑھ جاتے ہے۔امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کوشدید متاثر کرتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ میں آئرن کی کمی کے باعث دماغ کے مخصوص حصوں کی نشوونما سست پڑ جاتی ہے. جس سے بچے تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ فاسٹ فوڈ میں شامل ٹرانس فیٹ سے امراض قلب.دماغی انتشار.ذیابطیس .کینسر اور موٹاپے کا خدشہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے والدین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچوں کو متوازن سادہ اور صحت مند غذا دیں تاکہ وہ بہترین نشونما کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہر کر سکیں۔