پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

دل کے مریضوں کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔! ماہرین امراض قلب نے ایسا طریقہ علاج بتا دیا کہ ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں 

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو میجر جنرل(ر) ڈاکٹر اظہر محمود نے کہا ہے کہ عارضہ قلب سے محفوظ رہنے کے لئے مرٖغن غذائوں، فاسٹ فوڈ،کولا مشروبات اور سگریٹ نوشی سے پرہیز کے ساتھ ساتھ ورزش کو معمول بنایا جائے۔امراض قلب کے عالمی دن کے حوالے سے پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عارضہ قلب دنیا بھر میں سب سے زیادہ موت کا سبب بننے والے بیماری ہے اور اس دن کو منانے کیا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ امراض قلب سے کس طرح بچ سکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ یہ بیماری بڑوں یا بزرگوں کی نہیں رہی بلکہ اب نوجوان بھی بڑی تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں اور ہماری ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے چھ مریض عارضہ قلب کی وجہ سے داخل کیے جا رہے ہیںجن کی عمریں 20سے 30برس کے درمیان ہوتی ہیں۔ڈاکٹر اظہر محمود نے کہا کہ عارضہ قلب کی بنیادی وجوہات میں غیر متوازن ،چکنائی والی غذا، فاسٹ فوڈ ، کولا مشروبات وغیرہ کا استعمال ، سکریٹ نوشی اور ورزش سے دوری ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیر علاج مریضوں کا مشاہدہ کرنے سے یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مریضوں کی عمر کم ہونے کے باوجود ان کے والوز کے گرد چربی بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہماری روز مرہ کی زندگی سے پیدل چلنے کی عادت بالکل ختم ہو گئی ہے چھوٹے سے چھوٹے کام کے لئے بھی ہم لوگ گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ دن میں 20منٹ سے آدھا گھنٹہ ورزش کے ساتھ ساتھ اپنی خوراک کو سادہ اور متوازن رکھا جائے سلاد ،پھلوں اور صاف پانی کے استعمال کو معمول بنایا جائے،سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے کیونکہ یہ دل کی نالیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر صحت مند اور نوجوان شخص کو چاہیے کہ سال میں ایک مرتبہ اپنے خون کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ اینجیو گرافی،ایکو اور ای ٹی ٹی ٹیسٹ ضرور کر وائیں کیونکہ اب دل کے امراض نوجوانوں میںزیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔دل میں درد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورت میں مریض کو فوری طور پر ڈسپرین یا اینجیسڈ کی گولی دینے کے ساتھ فورا قریبی ہسپتال منتقل کرنا چاہیے جہاں دل کے ا مراض کی سہولت موجود ہو۔ انھوں نے کہا کہ دل کی جانب درد کی صورت میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوسکتا ہے اور ہر آنے والے لمحے میں دل کو نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے۔ڈاکٹر اظہر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے امراض قلب کی بہترین سہولیات لوگوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کا مہنگا ترین علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے اور مریضون کو دی جانے والی ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ادویات کے معیار کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات براہ راست فیکٹری سے آتی ہیں جس میں کسی مڈل مین کا کوئی کردار نہیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…