اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عام طور سمجھا جاتا ہے کہ اداسی اور ڈپریشن بنیادی طورپر ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ جبکہ یہ خیال قطعی درست نہیں ہے اداسی اور ڈپریشن مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ آج ہم آپکوماہرین نفسیات کی رائے کے مطابق ان دونوں میں پائے جانے والے بنیادی فرق کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اداسی ایک عام انسانی جذبہ ہے۔دنیا میں موجودہر انسان اس تجربے سے وقتاً فوقتاً گزرتا رہتا ہے۔مایوسی یا اداسی عام طور پر کسی مشکل کے پڑنے، مایوس کن واقعہ کے رونما ہونے اور برے تجربات یا صور ت حال سے دوچار ہونے پر ہو جاتی ہے۔کبھی کبھار محض کسی چیز میں تبدیلی واقع ہونے یا جذبات کو ٹھیس لگنے پر بھی ہم اداس ہو جاتے ہیں۔تاہم جب اداسی کا باعث بننے والی وجوہات کا خاتمہ ہوتا ہے تو اداسی خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ڈپریشن اداسی سے بالکل الگ چیز ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ڈپریشن بنیادی طور پر ذہن کے غیر معمولی جذبات سے جنم لیتا ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک دماغی بیماری ہے جو ہماری سوچ ، جذبات، تصورات اور طرز عمل کو متاثر کرتی ہے۔ڈپریشن کے لئے کسی خاص ایونٹ یا صورت حال کا ظہور پزیر ہونا لازم نہیں ہوتا۔درحقیقت ڈپریشن عام طور پر کسی خاص واقع کے وقوع پزیر ہونے پر سامنے نہیں آتا۔ ڈپریشن کا شکا رافراد اپنی زندگی کسی قسم کی پریشانی کے بغیر معمول کے مطابق گزار رہے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر وقت خوفزدہ محسوس کرتے ہیں۔ڈپریشن کا شکار افراد کے نزدیک ہر چیز کم دلچسپ اور کم اطمینان بخش ہو تی ہے۔ ایسے افراد بے حد جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور ہر وقت بلا وجہ کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ماہرین نفسیات کی طرف سے اس ذہنی بیماری کی چند اہم اور عام طور پر سامنے آنے والی علامات شیئر کی گئی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔ڈپریشن کا شکار افراد ہر وقت اداس اور چڑچڑے پن میں مبتلا رہتے ہیں۔وزن میں نمایاں کمی یا بھوک کا ذیادہ لگنا بھی اہم علامات میں سے ایک ہے۔نیند میں کمی یا ضرورت سے ذیادہ وقت تک سونا،ہر وقت تھکن محسوس کرنا، کسی کام میں دل کا نہ لگنا، ہر وقت دیہان بٹا رہنا، توانائی کی شدید کمی محسوس کرنا، ہر وقت خود کو بیکار سمجھنا ، سوچنے، توجہ کرنے، تخلیق کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں کمی اور ہروقت مرنے یا خود کشی کرنے کے بارے میں سوچنا ڈپریشن کی اہم علامات ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگرمندرجہ بالا علامات میںسے پانچ علامات آپ میں موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ڈپریشن کی صورت میں پہلی فرصت میں قابل ماہر نفسیات سے رجوع کریں تاکہ اس خطرناک ذہنی بیماری سے شروع میں نمٹا جا سکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
آسٹریلیا میں منفرد واقعہ، خاتون کے ہاں مختلف والدین کے جڑواں بچوں کی پیدائش



















































