کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک) صحت مندانہ طرز زندگی پر عمل پیراہوکراس ذیابیطس کے مرض سے بچاجاسکتاہے بلکہ وہ تمام لوگ جو اس مرض میں مبتلاہو چکے ہیں وہ بھی اپنا طرز زندگی درست کرکے صحت مند لوگوں کی طرح زندگی گزارسکتے ہیں،ذیابیطس بہت ساری بیماریوں کی جڑ ہے جن میں سر فہرست دل کا عارضہ اورفالج ہے،ذیابیطس کے اکثر مریضوں کواپنی بیماری کی وجہ سے پاؤں اور ٹانگوں سے بھی محروم ہوناپڑجاتاہے۔ ان خیالات کااظہارملکی وغیرملکی طبی ماہرین نے عالمی ذیابیطس واینڈوکرائن کانگریس کے پہلے روز عوامی آگہی کے سیشن سے خطاب میں کیا،امریکی ماہر امراض زیابیطس باربرا آئیکورسٹ نے کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں مگر ان میں سے کئی ایسے ہیں جو صحت مندانسانوں کی طرح زندگی بسرکر رہے ہیں کیونکہ انھوں نے صحت مندانہ طرز زندگی اختیار کر لیاہے، افریقی ماہر ڈاکٹر ذوالفقار علی جی عباس نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں کسی بھی زخم کو معمولی نہیں سمجھیں اورتکلیف کی صورت میں فوری ڈاکٹرسے رجوع کریں،امریکی ایتھلیٹ اور باسکٹ بال کے کھلاڑی لوکس فورگارٹی کا کہنا تھا کہ وہ بچپن ہی سے انسولین لے رہے ہیں مگر ذیابیطس کا پیدائشی مریض ہونے کے باوجود وہ وسیم اکرم کی طرح ایک پیشہ ور کھلاڑی بنے اورآج بھی پیشہ وارانہ مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔امریکی ماہرذیابیطس ایرن لٹل نے بتایاکہ پاکستان اور انڈیا میں چاول کا حدسے زیادہ استعمال ذیابیطس کے مرض میں نہایت نقصان دہ ہے، اس کے بجائے گندم کی بغیر چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہ صرف ایک اچھی غذا ہے بلکہ خون میں شوگر کی مقدار کو بھی قابو میں رکھتی ہے ،نامور ماہر امراض ذیابطیس و اینڈو کرائن پروفیسر زمان شیخ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اتائیوں اور حکیموں کے بجائے مستند ڈاکٹروں سے رجوع کرنا چاہیے اور جو ٹیسٹ وہ تجویز کرتے ہیں وہ ٹیسٹ کراکر اپنے مرض سے متعلق آگہی حاصل کرتے رہنا چاہیے۔ ٹیسٹ ڈاکٹروں کومریض کے اعضا کی صحت اور کنڈیشن کے متعلق صحیح طور پر آگاہ کرتے ہیں جس سے انھیں مریضوں کو دوا تجویزکرنے میں آسانی ہوتی ہے ،بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی کے سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ ٹائپ ون زیابطیس ایک موروثی مرض ہے ، پاکستان میں نہایت ہی کم ہے مگر ٹائپ ٹو ذیابطیس جو ایک غیر صحت مندانہ طرز زندگی کے نتیجے میں ہونے والی بیماری ہے وہ بہت ہی عام ہے ، لوگ اپنا وزن کم رکھیں ، روزانہ ورزشن کریں اور زیادہ سے زیادہ پیدل چلیں ، سیمینار سے بقائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیبٹالوجی اینڈ اینڈوکرائنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط ، ڈاکٹر مسرت ریاض ، پمز اسلام آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال ظفر ، ٹی وی اداکار انور اقبال کے علاوہ ماہرین خوراک نے بھی خطاب کیا :۔
خبردار۔۔ چاول کھانا کم کردیں ورنہ۔۔۔! ماہرین کا خطرناک انتباہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ! سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان
-
بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کےلیے اہم خبر
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ کی نازیبا ویڈیو وائرل
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع
-
لارڈز ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میں آپریشن کلین اپ، 6 کھلاڑی انگلینڈ طلب
-
پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری، مفت میں سہولت فراہم
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
یوٹیوب کے بعد ‘بلی بلی’ کمائی کا نیا ذریعہ، عالمی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے مواقع
-
مہنگے موبائلز سے تنگ عوام کے لیے اچھی خبر، سینیٹ کمیٹی کا ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
-
سبھاش گھئی اور سلمان خان کے درمیان ہاتھا پائی؛ فلم ساز نے وجہ بتادی
-
ماہرین نے گنج پن کا آسان اور مؤثر علاج دریافت کرلیا
-
رمضان المبارک 2027 کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی



















































