پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

منہ سے ناخن کاٹنے کے فوائد زیادہ یا نقصانات ۔۔؟ ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن میں انگوٹھا چوسنے یا اپنے ناخن چبانے والے افراد میں ایسے انسانوں کے مقابلے میں الرجی کی شکایت بظاہر کم دیکھی گئی ہے، جنہیں بچپن میں ایسی کوئی عادت نہ رہی ہو۔نیوزی لینڈ میں ویلنگٹن سے منگل بارہ جولائی کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق اس مطالعے کے دوران پتہ چلا کہ جو بچے کم عمری میں انگوٹھا چوسنے یا اپنے ناخن چباتے رہنے کے عادی رہے ہوں، ان میں بالغ افراد کے طور پر مختلف طرح کی الرجی کے خلاف جسمانی مدافعت زیادہ ہوتی ہے۔اس کے برعکس ایسے افراد میں الرجی کے خلاف جسمانی مدافعت مقابلتاََ کم پائی گئی، جنہیں بچپن میں انگوٹھا چوسنے یا ناخن چبانے میں سے دونوں یا کوئی ایک بھی عادت نہیں رہی تھی۔یہ نئی تحقیق نیوزی لینڈ کی اوٹاگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مکمل کی، جس کے نتائج بچوں کے امراض سے متعلق امریکی تحقیقی جریدے ’پیڈِیاٹرِکس‘ (Pediatrics) کے تازہ شمارے میں اسی ہفتے شائع ہوئے۔ماہرین کے مطابق اس ریسرچ کے نتائج ماہرین کی پہلے سے موجود اس رائے کی تصدیق کرتے ہیں کہ انگوٹھا چوسنے یا ناخن چبانے جیسی عادات کے ذریعے جن بچوں کا واسطہ بہت چھوٹی عمر میں ہی جسم سے باہر پائے جانے والے حیاتیاتی جرثوموں سے پڑتا ہے، وہ وقت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایسا مدافعتی نظام تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جو الرجی کی مختلف صورتوں کے خلاف دفاع کا کام کرتا ہے۔دوسری طرف جن بچوں کو اوائل عمری میں مائیکروبیئل (microbial) جرثوموں یعنی عمومی بیکٹیریا یا وائرس کا سامنا نہ رہا ہو، ان میں الرجی کے خلاف جسمانی مدافعت کم ہوتی ہے، اور وہ بالغ انسانوں کے طور پر بھی کئی طرح کی الرجی کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس طویل المدتی ریسرچ کے دوران 1037 ایسے بچوں کے تفصیلی معائنے کیے گئے، جنہیں انگوٹھا چوسنے یا ناخن چبانے کی عادت تھی۔ ان بچوں میں ایسی عادات کا بار بار جامع مطالعہ اس وقت کیا گیا جب ان میں سے ہر کسی کی عمر پہلے پانچ، پھر سات، پھر نو اور آخر میں گیارہ برس تھی۔پھر ان بچوں کے 13 اور بعد میں 32 برس کی عمر میں خاص طرح کے جرثوموں کے ساتھ جلد کے الرجی ٹیسٹ کیے گئے۔ پتہ یہ چلا کہ 13 برس کی عمر کے جو نابالغ افراد بچپن میں انگوٹھا چوستے یا ناخن چباتے تھے، ان میں سے صرف 38 فیصد میں الرجی کی شکایت نظر آئی۔
جو نوجوان لڑکے لڑکیاں نہ تو بچپن میں انگوٹھا چوستے تھے اور نہ ہی اپنے ناخن چباتے تھے، ان میں جلد کی ایسی الرجی کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔ اس سے بھی اہم بات یہ تھی کہ جو زیر مطالعہ افراد بچپن میں انگوٹھا بھی چوستے تھے اور اپنے ناخن بھی چباتے تھے، ان میں اسی ٹیسٹ کے دوران طبی نوعیت کی الرجی کی شرح صرف 31 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کئی سال بعد جب ان زیر مطالعہ افراد میں سے ہر ایک کی انفرادی عمر 32 برس ہو گئی، تو پھر ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس بار نتائنج اور بھی واضح تھے۔ اس تحقیقی منصوبے کی قیادت کرنے والے محقق باب ہینکوکس (Bob Hancox) نے بتایا، ’’جن بچوں نے چھوٹی عمر میں ہی مائیکروبیئل جرثوموں کا سامنا کیا ہو، ان میں نوجوانوں اور بالغ افراد کے طور پر جسمانی الرجی کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔‘‘اس ریسرچ کے نتائج کے آخر میں نیوزی لینڈ کے ان ماہرین نے لکھا ہے، ’’ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ بچوں میں انگوٹھا چوسنے یا ناخن چبانے جیسی عادات کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیے۔ اس لیے کہ جلد کی الرجی کو چھوڑ کر اچھی صحت کے حوالے سے ان دونوں عادات کے حقیقی طبی فائدے ابھی تک واضح نہیں ہیں۔‘‘



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…